1 نومبر 2013 - 20:30

اسرائیل نے شام کے صوبے لاذقیہ کے شمال میں واقع فوجی اڈے پر فضائی حملہ کیا ہے۔

ابنا: ایک امریکی عہدیدار نے اس حملے کی تائید کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ حملہ جمعرات کے روز صہیونی حکومت کی جانب سے کیا گیا ہے۔اسی طرح العربیہ چینل نے بھی اپنے ذرائع کے حوالے سے نقل کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ شام کے صوبے لاذقیہ کے شمال میں واقع فوجی چھاونی پر ہونے والے دھماکوں کا سبب اسرائیلی فضائی حملہ ہے۔موصولہ رپورٹ کے مطابق اس حملے میں زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائیلوں کو نشانہ بنایا گیا تھا۔سی این این نے ایک امریکی حکام کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ صہیونی حکومت کے جنگی جہازوں نے شام پر حملہ کیا ہے کہ جن کا مقصد ان میزائیلوں کو ٹارگٹ بنا نا تھا کہ جنہیں لبنان منتقل کی جانا تھا۔الجزیرہ نے بھی لکھا ہے کہ صہیونی ریاست کے حکام نے ابھی تک اس بارے کوئی بیان نہیں دیا ہے۔.......

/169